افریقہ کے جنگلات عجائبات سے بھرے ہوئے ہیں, ان جنگلات میں لاتعداد قسم کے جانور اباد ہیں اور انہیں لاتعداد جانوروں میں سے ایک جانور کا ایسا ھے جو اس کرہ ارض پر اپنی طرح کا آخری جانور ھے۔۔ براعظم افریقہ کے ملک کینا کے جنگلات میں یہ جانور رہتا ہے اور یہ ہے سفید رنگ کا زرافہ…. جی ہم سب نے زرافہ تو بہت بار دیکھا ہوگا لیکن سفید رنگ کا زرافہ ایک نایاب نسل ہے جو کہ شکاریوں کے ظلم کی وجہ سے معدوم ہو رہی ہیں کچھ سال پہلے اس زرافہ کے خاندان کو شکاریوں نے کھال اور ہڈیوں کے لالچ میں مارڈالا تھا اور اور اب اس نسل کا ایک نر زرافہ باقی ہے, جس کو شکاریوں سے بچانے کے لیے اس پر ٹریکنگ سسٹم لگایا گیا اور اس کو ہر وقت ٹریک کیا جاتا ہے کہ تاکہ اس کو بچایا جا سکے. یہ زرافہ اپنے اندر ایک خاص قسم کی جینیاتی تبدیلی لیے ہوے ہیں اس تبدیلی کو لیوسیزم کہتے ہیں اس تبدیلی کی وجہ اس زرافہ کی جلد کا رنگ ختم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے آپ یہ سفید کلر کا نظر آتا ہے, اس زرافہ کو البا کام نام دیا گیا ہے۔
